کراچی کے سفاری پارک میں موجود دو مادہ ہاتھی، مدهوبالا اور ملائکہ، تپِ دق (ٹی بی) میں مبتلا پائی گئی ہیں، جن کا علاج سری لنکن ویٹرنری ماہر ڈاکٹر بدھیکا بندارا کی زیر نگرانی جاری ہے۔ 17 روزہ دورے پر آئے ماہر علاج کو بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت انجام دے رہے ہیں، جس میں ابتدائی دو ماہ کی سخت نگرانی اور دس ماہ پر مشتمل ادویاتی مرحلہ شامل ہے۔ ہاتھیوں کو مکمل طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ عوامی رسائی محدود کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر بندارا اس سے قبل 15 ہاتھیوں کا کامیاب علاج کر چکے ہیں اور اس کیس میں بھی مکمل صحتیابی کی امید رکھتے ہیں۔ مکمل معائنہ ہر دو ماہ بعد اور اسکریننگ ہر چھ ماہ بعد کی جائے گی۔
