پاکستانی خاتون پولیس افسر نے پولیس کا عالمی تحقیقاتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی پولیس افسر اے ایس پی انعم شیر خان نے دبئی میں منعقدہ ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں “Excellence in Criminal Investigation” ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ یہ ایوارڈ انہیں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے ایک باوقار تقریب میں پیش کیا، جہاں دنیا بھر کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ انعم شیر خان نے اپنی تحقیقی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے عالمی ججز کا اعتماد حاصل کیا۔ یہ اعزاز پنجاب پولیس اور پاکستانی پولیس فورس کے لیے ایک اہم اعراف ہے

اپنا تبصرہ لکھیں