حکومت کا بچوں کے پاؤڈر دودھ پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور، میڈیا رپورٹس

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نومولود اور کم عمر بچوں کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے دودھ پاؤڈر پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے نیسلے وفد سے ملاقات میں بتایا کہ وزارت اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے برطانیہ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مثالیں دیتے ہوئے پاکستان میں بھی بچوں کے دودھ کو ٹیکس فری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے نیسلے کو مقامی زرعی پیداوار کے فروغ اور دیہی کسانوں کی معاشی بہتری کے لیے مقامی اجزاء کے استعمال پر توجہ دینے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں