عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہ ہو سکا، حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسے 252.65 روپے فی لیٹر برقرار رکھا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بالترتیب 5.04 اور 4.68 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جو آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے جزوی ریلیف پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں