کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تیز رفتار رکشہ اُلٹ گیا، 12 سالہ بچی جاں بحق 5 سالہ بھائی زخمی

روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچی سیرل جاں بحق ہو گئی، جبکہ 5 سالہ ایان شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں زخمی بچے کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں