روز نامہ جنگ کے مطابق نادرا کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 70 لاکھ ایسے افراد کے شناختی کارڈز تاحال فعال ہیں جن کا انتقال ہو چکا ہے، تاہم ان کی وفات کی اطلاع نادرا کو فراہم نہیں کی گئی۔ یہ انکشاف یونین کونسلز کے ریکارڈ سے موازنہ کرتے ہوئے سامنے آیا۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی منسوخی نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ سیکیورٹی کے لیے بھی ضروری ہے۔ فعال کارڈز کا استعمال جعلسازی، غیر قانونی بینک اکاؤنٹس اور جائیداد فراڈ میں ہو سکتا ہے۔ ادارے نے لواحقین کو آگاہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیں۔
