سندھ میں 15 جون سے ہر قسم کے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

محکمہ ماحولیات سندھ نے 15 جون سے ہر قسم کے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جنگ کے مطابق پابندی کا اطلاق نان ڈیگریڈیبل، اوکسو ڈیگریڈیبل، بلیک اور ری سائیکلڈ پلاسٹک بیگز پر بھی ہوگا۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں گے جبکہ پلاسٹک بیگز ماحولیاتی تباہی کی بنیاد ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں