محکمہ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سے ہوتا ہوا جنوبی حصوں میں داخل ہو چکا ہے۔ اتوار اور پیر کے روز جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص، حیدرآباد، اور دیگر اضلاع میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی سے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں