کراچی کے علاقے کورنگی روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ساتھ موجود مرد زخمی ہو گیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی اور کلینر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی کراسنگ اور قیوم آباد کے درمیان پیش آیا۔ رواں سال کے ابتدائی چار ماہ میں شہر میں 300 سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
