ذی القعدہ کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے۔
سپارکو نے کہا ہے کہ ذی القعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش رات بارہ بج کر 31 منٹ پر ہو گئی ہے
اگر چاند آج نظر آتا ہے تو شوال 29 دن کا ہو گا اور ذی القعدہ اگر 30 یوم کا ہوا تو عیدالاضحی 7 جون کو ہونے کی توقع ہے اگر ذی القعدہ بھی 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو عید چھ جون کو ہو سکتی ہے۔
ذی القعدہ کا چاند اگر آج نظر نہیں آتا تو عیدالاضحی پھر 7 جون یا پھر 8 جون کو ہو سکتی ہے