ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کی پہلی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ اور لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ ‘ایئر پنجاب’ کے لیے ابتدائی طور پر چار جدید ایئر بس طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے اور اندرونِ ملک پروازوں سے آغاز کیا جائے گا، جبکہ ایک سال بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔ اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبے کی اصولی منظوری بھی دی گئی، جس سے سفر کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے رہ جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے پاکستان ریلوے کے اشتراک سے منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ مزید چھ ہائی اسپیڈ ٹرین روٹس پر بھی منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
