انٹرمیڈیٹ کے 28 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات موخر، اب 5 مئی سے شروع ہوں گے

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025ء، جو 28 اپریل سے شروع ہونے تھے، مؤخر کر کے اب 5 مئی 2025ء سے منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کے تحت طلبہ کو ریاضی، کیمسٹری اور فزکس میں گریس مارکس دینے کے عمل اور امتحانی مراکز کی مصروفیت کے باعث کیا گیا ہے۔ میٹرک کے امتحانات 8 اپریل سے 8 مئی 2025ء تک جاری رہیں گے، جس کے سبب مراکز کی دستیابی متاثر ہو رہی ہے۔ بورڈ نے تمام طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کو نئے شیڈول کے مطابق تیاری جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں