پاکستان میں کار اسمبلرز کی نمائندہ تنظیم ’پاما‘ کے مطابق مارچ 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں گذشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے ’پاما‘ کے حوالے سے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں گذشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے 46 فیصد اضافہ ہوا۔ نو ماہ میں اب تک پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں جو گذشتہ سال اسی عرصے کے دوران ایک لاکھ سے بھی کم تھیں۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں سے قرض لینے کی شرح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
