کل پورے ملک میں زبردست ہڑتال ہوگی، پورا پاکستان متحد ہے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تاجر تنظیمیں اس احتجاج میں شریک ہوں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف قوم کے موقف کی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے خطے اور خلیج کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی گٹھ جوڑ خطے کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ حافظ نعیم کے مطابق بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز قابل مذمت ہیں اور آج ملک بھر میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں