حکومت کا قومی ایئر لائن کے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ، خریداری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب

حکومت نے قومی ایئر لائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت مینجمنٹ کنٹرول بھی ممکنہ سرمایہ کار کو منتقل کیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن نے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی ہیں، جن کی آخری تاریخ 3 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو نئے طیارے خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی میں چھوٹ سمیت خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں، قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل بعض واجبات کی منتقلی اور مخصوص قانونی و ٹیکس معاملات پر تحفظ بھی دیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن کے مطابق یہ اقدام ادارے کی مالی و انتظامی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں