کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اب تک 17,980 موٹرسائیکلیں اور 308 بڑی و ہلکی گاڑیاں ضبط کی جا چکی ہیں۔ فینسی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاس کے خلاف 1,295 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جبکہ 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ مہم شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے شروع کی گئی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔
