کراچی واٹر کارپوریشن کی نااہلی لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونا معمول بن گیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واٹر بورڈ کی غفلت کے باعث 18 انچ قطر کی پانی کی لائن ٹوٹ گئی، جس سے لاکھوں گیلن صاف پانی ضائع ہو گیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ نکاسی آب کا کوئی مؤثر انتظام نہ ہونے کے باعث شہریوں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ پانی دکانوں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا، تاہم میئر کراچی کی جانب سے کوئی دورہ یا بیان سامنے نہ آ سکا۔ دوسری جانب گلشن اقبال سمیت شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے، جہاں شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے واٹر بورڈ کی نااہلی اور ناقص انتظامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں