گلشن اقبال 13 ڈی میں دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ڈاکو عادی جرائم پیشہ تھا جس پر 10 مقدمات درج تھے

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہو گئی، جب ایک شہری نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے بعد لوٹ مار کی کوشش پر فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو ملیر سٹی کا رہائشی اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق نبیل احمد کے خلاف 10 مقدمات درج تھے، اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے، جب کہ شہری کے حوالے سے بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں