کراچی میں 20 سال سے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں ہوا ہر تھوڑے دن بعد مرمت کے نام پر شہر کا پانی بند کردیا جاتا ہے لیکن ٹینکرز مافیا شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، منعم ظفر خان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گزشتہ 20 سال سے پانی کی فراہمی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور شہر میں ٹینکر مافیا بے لگام سرگرم ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب عوام پر آئے دن نئے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی قراردادیں لارہے ہیں، جس کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی۔ مزید کہا کہ سندھ حکومت میٹرک امتحانات کے دوران بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام ہے، طلباء شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں لیکن سندھ حکومت کو اس سب سے کوئی غرض نہیں ان کا صرف ایک وژن ہے کے “جہالت سب کے لیے” یہ نوجوانوں کو مایوس کر کہ تعلیم سے دور کرنا چاہتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں