ٹیک آف کے دوران جہاز کے انجن میں خرگوش گھس گیا، اُڑتے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز UA2325 کے انجن میں اس وقت آگ بھڑک اُٹھی جب ایک خرگوش رن وے پر موجود تھا اور ٹیک آف کے دوران انجن میں داخل ہو گیا۔ طیارہ ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایڈمنٹن جانے کے لیے اُڑ رہا تھا کہ اچانک انجن نمبر دو میں آگ لگ گئی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول اور پائلٹ کے مطابق یہ آگ خرگوش کے ٹکرانے کی وجہ سے لگی۔ طیارے کے 153 مسافر اور 6 عملے کے ارکان محفوظ رہے، اور پائلٹ کی بروقت کارروائی سے طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ مسافروں نے انجن سے دھواں اور آگ کا گولا نکلتے دیکھا، جس کے بعد سب خوفزدہ ہو گئے، لیکن الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں