19 اپریل کی رات سے سہ پہر 3 بجے تک جام صادق پل بند رہے گا

کراچی میں جام صادق پل کو ترقیاتی کام کے باعث 19 اپریل کی شب 12 بجے سے 20 اپریل سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والے ٹریفک کو ایس ایم منیر روڈ کے ذریعے بروکس چورنگی کی طرف موڑا جائے گا۔ اسی طرح کورنگی سے محمود آباد جانے والی ٹریفک کو بروکس چورنگی سے فیض محمد خان روڈ کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی متبادل راستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں