کراچی میں گرمی کا زور برقرار، اتوار سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی میں اتوار سے درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران شہر میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ہواؤں کے رخ میں متوقع تبدیلی گرمی کی شدت کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی 24 اپریل سے ہیٹ ویو کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں