اگر میرا اثر و رسوخ ہوتا تو آج پی سی بی کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ان کا اثر و رسوخ ہوتا تو وہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ہوتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ پی سی بی میں آئیں گے تو صرف پاکستان کے مفاد کے لیے آئیں گے اور انہیں کسی قسم کے معاہدے کی ضرورت نہیں۔ آفریدی نے مزید کہا کہ ان کے دور میں قومی کرکٹ ٹیم میں میچ ونرز کی کمی نہیں تھی، لیکن اب ایسی کمی محسوس ہو رہی ہے، اس لیے نچلے سطح پر مضبوط تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام بیوروکریٹس کے حوالے کرنا مؤثر ثابت نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ، آفریدی نے گلگت بلتستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے بہتر کھیل کے میدان فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں