عمران خان کی تینوں بہنیں اور متعدد پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، احمد خان بچھر اور عمران خان کی تین بہنوں کو پولیس نے وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔ یہ تمام افراد عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے تھے، تاہم آج کا دن اہلِ خانہ کی ملاقات کے لیے مختص نہیں تھا۔ پولیس ناکے پر روکے جانے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔پولیس نے موقع پر وارنٹ گرفتاری دکھائے اور واپسی سے انکار پر تمام افراد کو قیدیوں کی وین میں منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا ہے۔