وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کے لیے مختلف فاصلوں پر آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ
حج 2025 کے پیش نظر وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کرام کے لیے آرام گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وادی منیٰ میں پیدل حجاج کے لیے 50 ہزار مربع میٹر کا سایہ دار راستہ بنایا جا رہا ہے۔ جبل الرحمہ میں بھی 60 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر شیڈز اور پانی کے پھوار والے پنکھوں کی تنصیب جاری ہے۔