کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھوڑ ایم تھری پمپ کے قریب ایک ٹریلر کی ٹکر سے 23 سالہ راہگیر نریشن کمار جاں بحق ہوگیا۔ متوفی گڈاپ ٹاؤن کے میمن گوٹھ کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ اس حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
