فینسی نمبر پلیٹ اور رنگین شیشے فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، کراچی پولیس

کراچی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں اور نیلی لائٹس کی غیر قانونی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دکانداروں کو 17 اپریل سے ان اشیاء کی تیاری، فروخت اور تنصیب بند کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام قانون کی بالادستی قائم رکھنے اور شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 اور رولز 1969 کے مطابق صرف منظور شدہ نمبر پلیٹس کی اجازت ہوگی، جبکہ رنگین فلمز، بلیک پیپر اور نیلی لائٹس کا استعمال و فروخت مکمل طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں دکانیں سیل، جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں