کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، سندھ کے مختلف اضلاع ہیٹ ویو کی لپیٹ میں, کراچی میں 21 اپریل سے ہیٹ ویو کا امکان

سندھ کے مختلف اضلاع شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شہید بے نظیر آباد میں گرمی کی شدت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں فی الحال سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم 21 اپریل سے شہر میں ہیٹ ویو شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ گرمی کی اس شدید لہر سے بچاؤ کے لیے پانی کا زیادہ استعمال، ہلکے کپڑوں کا انتخاب اور جسم کو ٹھنڈا رکھنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں