کراچی کے علاقے لانڈھی، مرتضیٰ چورنگی کے قریب واقع برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
