کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اس واقعے سے کچھ گھنٹے قبل ڈیفنس موڑ کے قریب بھی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے سڑکوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔
