کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں زیر زمین گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی۔29 مارچ کو کھدائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جسے بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے بھرپور کوششیں کیں۔ انتظامیہ کے مطابق آگ تو بجھا دی گئی ہے تاہم گڑھے سے گیس کا اخراج اب بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے پانی میں ابال دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماہرین کی ٹیم گیس کے اخراج کی وجوہات جاننے اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں