مارچ 2025 میں ملک کو تاریخ میں پہلی بار کسی ایک ماہ کے دوران 4 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
مجموعی طور پر 4 ارب 10 کروڑ ڈالر (4.1 ارب ڈالر) کی ترسیلات موصول ہوئیں
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارچ میں ترسیلات میں سالانہ بنیادوں پر 37.3 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ مالی سال 2025 کے لیے ترسیلات زر کی مجموعی وصولیوں کا تخمینہ 36 ارب ڈالر سے بڑھا کر 38 ارب ڈالر کردیا ہے۔