گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی نے گرین بیلٹ عبور کرتے ہوئے دو راہ گیروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو نقصان پہنچا کر آگ لگا دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار تین افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ لکھیں