روزنامہ جنگ کے مطابق سندھ کے اضلاع مورو اور نوشہروفیروز میں جانوروں میں لمپی اسکن بیماری کے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق سندھ اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں جانوروں کی نقل و حرکت پر سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ یا متاثرہ جانور کو صوبے میں داخل ہونے سے فوری روکا جائے۔ یاد رہے کہ سال 2022-23 میں بھی یہی بیماری بڑے پیمانے پر مویشیوں کو متاثر کر چکی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک اس بار بروقت اقدامات کے ذریعے اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متحرک ہے۔
