میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے 90 فیصد سے زائد اسکولوں نے 16 سال سے کم عمر طلباء کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ نیشنل ایجوکیشن یونین کے سربراہ کی سفارش اور والدین کی جانب سے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد کیا گیا۔
ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا تھا کہ کم عمر بچے موبائل فونز کے ذریعے غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، جو ان کی ذہنی صحت اور سماجی رویوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
والدین اور اساتذہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ حکومت کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر ممکنہ پابندی کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے
