میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترک خاتونِ اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ ایمنہ اردوان نے مریم نواز کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں خطاب کی دعوت دی ہے، جس کا عنوان “منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی” ہوگا۔ مریم نواز کے اعزاز میں ایک خصوصی ثقافتی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جس میں ان کی شرکت کو اہمیت دی جائے گی۔
