مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بننے والا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ابھی تک نہیں ٹوٹا، اِس وقت اس کا سربراہ اپوزیشن میں اور بقایا حکومت میں ہیں۔
تونسہ میں جلسہ عام سے خطاب میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہماری پسماندگی کاغلط استعمال ہورہاہے، ہماری غربت کو ہماری کمزوری تصور کیا جا رہا ہے، ہم جبر ظلم کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے