روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب روانہ ہوگا، جب کہ حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا اور آخری پرواز 30 مئی کو سعودی عرب پہنچے گی۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمین کی منتقلی پانچ فضائی کمپنیوں کے ذریعے کی جائے گی۔ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
