بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے, تاجر اور صنعتکاروں کی جانب سے شکریہ کے فون آئے, فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے بجلی کے بلوں میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم کے بجلی کی قیمتوں میں 12 سے 17 فیصد تک کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مخلوط حکومت کا حصہ بن کر عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں کمی اور پانی کے مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کمی ہوگی، جس پر تاجر و صنعتکاروں نے شکریہ ادا کیا۔ فاروق ستار نے امید ظاہر کی کہ اگلے بجٹ میں شرح سود 12 فیصد سے کم ہو کر 9 فیصد تک آئے گی، جس سے آسان قرضوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی ترقی اور کاروبار کو فائدہ ہوگا

اپنا تبصرہ لکھیں