کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے گٹر سے بچے کی لاش نکال لی، جبکہ اہل خانہ نے مین ہول پر ڈھکن نہ ہونے کو غفلت قرار دیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی۔ واقعے کے خلاف اہل خانہ نے حب ریور روڈ پر احتجاج کیا، جس سے ٹریفک متاثر ہوا، تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں