سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سڑکوں پر بائک اور ڈمپر ڈرائیور غیر ضروری جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جگہ جگہ پیڈسٹرین برج موجود ہونے کے باوجود عوام ان کے استعمال سے گریز کرتی ہے، جو کہ خطرناک رویہ ہے۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں سخت جانچ پڑتال ضروری ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مثبت سیاست کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کی تعمیر کے خلاف ہے اور اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔ مزید برآں، انہوں نے پاکستانی عوام کو اتحاد کی ضرورت پر زور زور دیا,
