بلوچ کالونی پل کے قریب عمارت کی دوسری منزل پر آگ لگ گئی، متاثرہ عمارت میں 10 سے زائد لوگ پھنسے ہوئے ہیں، میڈیا رپورٹس

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں 10 سے زائد افراد بلڈنگ کی چھت پر محصور ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ دھوئیں کی شدت کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ الیکٹریکل آلات میں خرابی ہے۔ دوسری منزل پر لگنے والی آگ بیسمنٹ تک پھیل چکی ہے، صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں