میڈیا رپورٹس کے مطابق کے-الیکٹرک نے نیپرا کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ اس کمی سے صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا 20 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
