اُردو نیوز کے مطابق العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن نو مسلم عبدالمالک کا کہنا تھا کے “اسلام قبول کرنے کے بعد جو روحانی سکون نصیب ہوا، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔” انہوں نے بتایا کہ تین ہفتے قبل شادی ہوئی، اور ازدواجی زندگی کے ابتدائی ایام حرمین شریفین میں گزارنے کا فیصلہ کیا تاکہ اس مقدس مقام کی برکات سے مستفید ہو سکیں۔ اپنے قبولِ اسلام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک امام مسجد نے مجھے اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا، جس سے میرا دل بدلتا گیا اور محسوس ہوا کہ میری حقیقی تلاش کا اختتام اسلام پر ہوا۔ عبدالمالک نے مزید کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ ان کے والدین بھی نورِ ہدایت کو قبول کر لیں، جبکہ ان کی خالہ پہلے ہی مسلمان ہو چکی ہیں، اور اب وہ سب بے حد سکون محسوس کر رہے ہیں۔
