ایک طرف ہم امریکی صدر کے ’شکریہ‘ پر ہی خوش ہو جاتے ہیں تو دوسری طرف اس امید میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسے صدر کی حمایت کرتے ہیں کہ شائد وہ ہمارے لیڈر کو جیل سے رہائی میں مدد دے گا : مظہر عباس ، سینیئر صحافی

روزنامہ جنگ میں شائع آرٹیکل میں سینئر صحافی مظہر عباس نے لکھا ہے کہ جو قوم اپنے پیروں پر نہیں بیساکھیوں پر کھڑی رہتی ہے وہ بس سہاروں اور اشاروں پر ہی زندہ رہ سکتی ہے اس لئے ایک طرف ہم امریکی صدر کے ’شکریہ‘ پر ہی خوش ہو جاتے ہیں تو دوسری طرف اس امید میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسے صدر کی حمایت کرتے ہیں کہ شائد وہ ہمارے لیڈر کو جیل سے رہائی میں مدد دے گا۔

آج ملک میں سیاسی عدم استحکام بھی بڑھتا جارہا ہے اور دہشت گردی، انتہا پسندی کے بادل بھی گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ مغربی بارڈر آج مشرقی بارڈر سے زیادہ غیر محفوظ نظر آتا ہے۔ ایک طرف افغانستان، ایران تو دوسری طرف بھارت۔ آخر وہ کون سی پالیسیاں تھیں جو آج آپ کو دہشت گردی کے دہانے پر لے آئی ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں