کراچی میں آٹے اور نان روٹی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے گئے۔ کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا 83 روپے ہول سیل اور 87 روپے ریٹیل میں دستیاب ہوگا، جبکہ فائن آٹا 88 روپے ہول سیل اور 92 روپے ریٹیل میں فروخت ہوگا۔ چکی آٹے کی قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی، تاہم مارکیٹ میں یہ 110 سے 115 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے, تندوری نان 120 گرام 15 روپے اور تندوری نان 140سے150 گرام 18 روپےمقرر۔ تندوری نان 180 گرام کی سرکاری قیمت 23 روپے مقرر کر دی گئی، جبکہ مارکیٹ میں چپاتی 18 سے 20 روپے اور نان بنا وزن کے 25 سے 28 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کے لیے اشیائے خورونوش کے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے، جبکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا روزانہ اعلان ہوگا۔ گراں فروشی کی روک تھام کے لیے شکایتی سیل فعال کر دیا گیا ہے، اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
