کراچی : سرجانی ٹاؤن میں 3 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جان بحق

سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں سیوریج لائن کی صفائی جاری تھی، اور مین ہول کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔ بچے کی گمشدگی پر والدین نے تلاش شروع کی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ وہ مین ہول میں گر چکا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے باوجود بچہ جانبر نہ ہو سکا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ متاثرہ خاندان نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، جبکہ شہریوں نے کھلے مین ہولز کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں