وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کررہے ہیں ، بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہوگی ، صارفین کو سالانہ 60 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ، خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی
انہوں نے بتایا کہ دیگر آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی کرکے بجلی ٹیرف میں کمی لائیں گے ، عام آدمی نے مشکلات کا سامنا کیا ، یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے
شہباز شریف نے کہا کہ اس سلسلے میں آرمی چیف نے بھی بے پناہ کوششیں کی ۔
پانچ آئی پی پیز نے ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دی