لیاقت آباد کو فراہم کیا جانے والا پانی انسانی استعمال کے قابل نہیں

کراچی کے معروف علاقے لیاقت آباد کو فراہم کیا جانے والا پانی مضر صحت ہے اور انسانی استعمال کے قابل نہیں ۔

یہ انکشاف جامعہ کراچی کی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا ہے

ٹیم نے 2022 میں لیاقت آباد کو پائپ لائن کے ذریعے فراہم کیے جانے والے پانی کے بیس سے زائد نمونے حاصل کیے اور ان کی شفافیت کا جائزہ لیا

لیاقت آباد کو فراہم کیے جانے والے پانی میں انتہائی آلودہ دھاتوں کے ذرات اور فضلہ کی آلودگی پائی گئی ہے

محققین نے 95 فیصد نمونوں کو غیر محفوظ قرار دیا ، پانی کے ان نمونوں میں آئرن اور نکل کی مقدار کا بھی انکشاف ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں