چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جویہ کہتےتھےکہ ہم نے دو قومی نظریے کوخلیج بنگال میں ڈبودیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟

اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کرسکے۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم ہم اُس کے آگے کھڑے ہوں گے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اگر ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھیں

انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب ہمارے لیے آئیڈیل نہیں ، ہمیں اپنی تہذیب پر فخر ہونا چاہیے

اپنا تبصرہ لکھیں